علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،۔
پولیس کی جانب سے آج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کروائی گئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں