“عظمیٰ بخاری کی عمران خان پر تنقید: کوئی باشعور شخص انہیں سپورٹ نہیں کر سکتا”
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شعور رکھنے والا انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔
کیونکہ ان کے دور حکومت اور بعد کے بیانات نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی، ۔
جس سے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات مزید خراب ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور اوورسیز پاکستانی بھی عمران خان کی حقیقت کو جان چکے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کے دوران بار بار این آر او نہ دینے کی بات کی۔
، لیکن آج وہ خود این آر او کے لیے گھٹنوں پر بیٹھے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں