“فرخ شریف گجر پر سمگلنگ سہولت کاری کے الزامات: سرگودھا کلکٹریٹ کا چارج واپس”
ملتان (بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) روزنامہ بیٹھک کی خبر پر ایکشن کسٹم انفورسمنٹ کے تین کلکٹریٹس کا چارج رکھنے والے جونئیر افسر فرخ شریف گجر سے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا کا چارج واپس لے لیا گیا۔ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پندرہ جنوری کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انیسویں گریڈ کے اون پے سکیل پر تعینات کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن لاہور تیمور کمال ملک کو کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرخ شریف گجر کے محکمے میں موجود اور سیاسی سرپرست اس وقت پورا زور لگا رہے ہیں کہ سمگلرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کی مستند رپورٹس کے باوجود اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دباو اس قدر زیادہ تھا وقتی طور پر فرخ شریف گجر سے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا کا چارج لینے پر اکتفا کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فرخ شریف گجر کے سرپرست مسلسل یہ موقف اختیار کرتے دکھائی دئیے گئے کہ محکمے کے اندر کے کرپٹ افسران فرخ شریف گجر کو سمگلرز کا سہولت کار ثابت کرکے اپنی تعیناتی اس کی جگہ کروانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مستند رپورٹوں کے باوجود دباو اس قدر زیادہ تھا کہ فرخ شریف گجر سے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا کا چارج واپس لیا جا سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ آخری لمحوں میں فرخ شریف کو ملتان سے تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا کیونکہ یہ تبادلہ رکوانے کے لئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو مداخلت کرنی پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ فرخ شریف گجر سے فرخ شریف گجر سے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا کا چارج واپس لینے کی وجہ سے سمگلرز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا تھا کہ تین تہائی پنجاب کے لئے لائن لینے کے لئے انہیں ایک افسر کو ڈیل کرنا پڑتا تھا اور وہ آرام سے پنجاب کے کسی بھی مرکزی شہر تک اپنا سمگلڈ شدہ سامان آسانی سے لے جا سکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سمگلرز کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ نئے کلکٹر سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی تاہم سمگلرز اس یقین دہانی کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہیں اور اس خدشے کا شکار ہیں ۔
کہ نیا کلکٹر اپنی ٹیم بنائے گا اور فرخ شریف گجر کی ٹیم فارغ کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سمگلرز کا کہنا تھا کہ وہ ایڈوانس میں سرگودھا کی لائن حاصل کرنے کے عوض اچھی خاصی موٹی رقم ادا کر چکے ہیں اور اب انہیں نئے سرے سے پھر سے معاملات طئے کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سمگلرز نے اس بات کا بھی گلہ کیا انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ سرگودھا کا چارج فرخ شریف کے پاس رہے گا اور انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اب فرخ شریف سے چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ سمگلنگ اب موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز کے ذریعے کی جا رہی ہے اور سمگلڈ شدہ زیادہ مال افغان بارڈر سے خیبر پختون خواہ کے ذریعے پنجاب میں داخل ہو رہا ہے اس لئے سرگودھا کلکٹریٹ کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے اس لئے سرگودھا کلکٹریٹ کا چارج فرخ شریف کے ہاتھ سے نکل جانا فرخ شریف اور سمگلرز کے لئے کافی پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔ تجارتی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال سے صورتحال کا جائزہ لیکر سارے معاملے کی انکوائری کروانے اور سمگلرز کو سہولت کاری فراہم کرنے پر فرخ شریف گجر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہےانہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا فرخ شریف کو ہٹا کر اس کی جگہ کسی سینئر افسر کی تعینات کیا جائے تاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق سمگلنگ کا خاتمہ کر کے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں روزنامہ بیٹھک نے جب فرخ شریف گجر کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں