صائم ایوب کی انجری کے بعد لندن میں چیک اپ: پی سی بی کا اہم فیصلہ
قومی بیٹر صائم ایوب کا لندن کے اسپتال میں چیک اپ
پاکستانی بیٹر صائم ایوب کی انجری کے بعد علاج سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
جس کے بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ 6 ہفتوں کے لئے ہر طرح کی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے صائم ایوب کو علاج کے لئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
جس کے بعد وہ گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت پہنچے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں