“لاس اینجلس میں آگ سے 10 ہزار عمارتیں خاکستر، 2 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور”

“لاس اینجلس کی تاریخ کی بدترین آفت: 10 ہزار عمارتیں خاکستر، لاکھوں افراد علاقہ چھوڑ گئے”

لاس اینجلس: 10 ہزار عمارتیں خاکستر، دو لاکھ شہری علاقہ چھوڑ گئے
ویب ڈیسک: امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی تباہ کن آگ نے شہر کی تاریخ کی بدترین آفت کی شکل اختیار کر لی ہے۔
آگ سے اب تک 10 ہزار مکانات اور عمارتیں جل کر خاک ہو چکی ہیں، جبکہ 1 لاکھ اسی ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
حکام نے مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
لاس اینجلس میں منگل کی صبح شروع ہونے والی یہ آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑکی۔
سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز اور پیساڈینا کاؤنٹی کے رہائشی علاقوں میں ہوا ہے۔
ان علاقوں میں 34 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔
فائر فائٹرز آگ بجھانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔
، تاہم شدید ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔
جن علاقوں میں آگ بجھائی جا چکی ہے، وہاں واپس آنے والے رہائشیوں کو راکھ کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں