لاس اینجلس میں لگی آگ تاحال بےقابو ،24 افراد ہلاک

لاس اینجلس کی آگ بےقابو، 24 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ تاحال بےقابو ہے،حکام کی آتشزدگی کے باعث 5ہلاکتوں کی تصدیق،مرنیوالوں کی تعداد 24ہو گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کئی افراد تاحال لاپتہ، تلاش جاری ہے، آگ 145مربع کلومیٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔
، آتشزدگی روکنے کیلئے ہیلی کاپٹرز سے پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں 12ہزارمکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
، لاس اینجلس میں 2لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکےہیں ،12ہزار فائر فائٹرز، 1100 سے زائد فائر انجن امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
60طیارے اور 143واٹر ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
،لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذکر دیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں