“مارٹن گپٹل کی کرکٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان: چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل”
مارٹن گپٹل کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارٹن گپٹل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’ کرک انفو ‘ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی مارٹن گپٹل نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے ۔
جس کے بعد ایک دہائی پر محیط ان کا انٹرنیشنل کیرئیر اختتام پذیر ہوگیا۔
مارٹن گپٹل دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔
38 سالہ گپٹل نے آخری بار اکتوبر 2022 میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں