مرغی کے گوشت کی قیمت 1000 روپے سے بڑھ گئی، پاکستان بھر میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1000 روپے سے تجاوز
ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی ہے۔
جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پشاور میں مرغی کی قیمتیوں نے 500 کا ہندسہ بھی عبور کرلیا۔
ایک ہفتے میں مرغی کے نرخوں میں 210 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
فی کلو زندہ مرغی 510 روپے کلو بکنے لگی، چند روز قبل یہ نرخ 300 اور 320 چل رہے تھے۔
کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے جو فی کلو 680 سے 700 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
جبکہ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق فی کلو مرغی کے گوشت کے نرخ 635 روپے مقرر ہیں۔
کراچی میں فارمی انڈہ 330 سے 340 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں