مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینگے: وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں بے گھر مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا منصوبہ

پنجاب میں بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے سے متعلق منصوبے کے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔
اجلاس میں تین اور پانچ مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
، وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے فروری میں پنجاب میں بیس ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں