معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظ

معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں : وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے۔
دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی سفر کے دوران پہلی بار سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی دکھانے پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
، یہ اللہ کی مہربانی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔
، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، ہمیں معاشی نمو کی طرف بڑھنا ہے۔
، معاشی نمو کیلئے بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کی ضرورت ہے، اس وقت شرح سود 13 فیصد پر ہے۔
، خواہش ہے شرح سود 6 فیصد پر آ جائے، مزید 8 پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں