جھوٹے مقدمات کے ذریعے آزادی صحافت پر قدغن: ملتان پولیس کا اقدام
ملتان ( خصوصی رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس (ایم یو جے)نے چیف ایڈیٹر روزنامہ بیٹھک عبدالستار بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے صدر ایم یو جے رؤف مان، نائب صدور طارق انصاری ، مجاہد سلطان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، فنانس سیکرٹری مکرم خان ، رانا عرفان السلام ، جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد چودھری ، شاہد سعید مرزا ، اراکین مجلس عاملہ صفدر بخاری ،عقیل چودھری، محمد مظہر چودھری ، شہزاد خان درانی ، وسیم خان بابر ، تنویر گیلانی ، طاہر لطیف ، رانا عبدالرؤف ، زینب گردیزی ، نیاز گل ، مہر رضا سیال ، رانا بلال یونس اور ممبران ایف ای سی پی ایف یو جے سعید مکول ، خالد کھاکھی، شفقت بھٹہ ، سابق فنانس سیکرٹری پی ایف یو جے مظہر خان اور سابق جنرل سیکرٹری ایم یو جے احتشام الحق نے کہا ہے کہ عبدالستار بلوچ کے خلاف ایف آئی آر من گھڑت ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ ایف آئی آر صحافیوں کو دبانے اور آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے ۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیں ، جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے ورنہ صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔
چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک سینیئر صحافی ستار بلوچ کے خلاف بھونڈے الزام میں درج ایف آئی آر خارج کی جائے۔بےقاعدگیوں اور غیر قانونی اقدام کی نشاندھی کرنے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے خوف زدہ کرپٹ عناصر نے انتقامی کاروائی کی ہے آر پی او ملتان اور اعلی حکومتی حکام فوری نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ یہ مطالبہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین یعقوب مدنی اور سیکرٹری انفارمیشن تنویر فلک سمیت ایگزیکٹو باڈی نے کیا ہے ۔
وائس چیئرمین یعقوب مدنی اور سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ روز نامہ بیٹھک نے حقائق آشکار کئے اعلی عدالتی احکامات اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے پی ایچ اے کے حکام اور پولیس آفیسر کے گٹھ جوڑ کا فائدہ حاصل کرنے والے نام نہاد تاجر نے اپنے ملازم کے زریعے ستار بلوچ کے خلاف جھوٹا اور بھونڈا الزام لگایا ہے مقامی پولیس کی جانب ایف آئی آر درج کی جانے والی ایف آئی آر انصاف کا خون کرنے کے مترادف ہے۔ آئی پنجاب ڈاکٹر انور عثمان انور از خود مداخلت کریں اور فوری طور پر ایف آئی آر خارج کی جائے ۔
ملتان پولیس کی جانب سے چیف ایڈیٹر روزنامہ “بیٹھک” کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج ہونے پر ملتان پریس کلب سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد پریس کلبز میں مذمتی بینرز ملتان کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشنز سمیت دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے آویزاں کردیے گئے ہیں۔۰
، وسیب کے باشعور باسیوں نے پولیس کے بدترین رویہ پر شدید غم و غصہ اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور یہی وہ ستون ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آواز ایوانوں تک پہنچاتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو افسران بالا تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کے سدھار میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں