ملتان،گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنےسے6افراد جاں بحق

ملتان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے شہریوں کا جانی نقصان: تفصیلات

ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے6افراد جاں بحق اور30زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیاجہاں گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی16گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،۔
آگ بجھانے کیلئے مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں آگ لگنے کیوجہ سے دھماکہ ہوا، کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔
، ملتان میں سلنڈر دھماکوں کا مقدمہ تھانہ مظفر آباد میں درج کر لیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں