مودی حکومت کی ناکام پالیسیاں: زہریلے فضلے پر عوامی احتجاج

مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید، عوام کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

مودی حکومت کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی عوام سراپا احتجاج
بھارتی علاقے پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد عوامی احتجاج جاری ہے۔
تین ہفتے قبل دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانےکے لیے پہنچنے کے بعد سے یہ قصبہ تناؤ کا شکار ہے۔
یاد رہے بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔
اس عمل نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں