مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار: محسن نقوی کی تعریف اور خیبرپختونخوا میں قیام امن کے اقدامات
مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انکی مولانا سے ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اور خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
دوران ملاقات محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں