“پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی”

“پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وزارت آئی ٹی کا متبادل روٹ کا دعوی”

پاکستان میں انٹرنیٹ تاحال متاثر
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر ہے۔
جبکہ وزارت آئی ٹی کا دعوی ہے کہ متبادل روٹ پر انٹرنیٹ ٹریفک کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
، تاہم صارفین کو بدستور براؤزنگ ، ویڈیو اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر کام نہیں کر رہی۔
، تاہم وزارت آئی ٹی کا دعوٰی ہے کہ ایک ہزار گیگابائٹس فی سیکنڈ میں سے آٹھ سو تیس گیگا بائٹس کا متبادل بندوبست کر دیا گیا ۔
ایک سو ستر گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی قلت کا ابھی تک سامنا ہے ۔
گزشتہ روز سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی سے ایک ہزار گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی تھی۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاظمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چھ سو تیس گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا۔
دو سو گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو بھی جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں