شماریات کی رپورٹ: پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی، اشیاء کی قیمتوں میں استحکام
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی میں نمایاں کمی کا دعویٰ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتےمیں مہنگائی مزید 0.77 فیصد کم ہوئی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.52 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ سستی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران ٹماٹر 33 فیصد، انڈے 10.23 فیصد، پیاز 10 فیصد تک سستے ہوئے۔
، آلو 7.37 فیصد، دال چنا 1.61 فیصد اور چکن کی قیمت میں 1 فیصد تک کمی ہوگئی۔
دال ماش، گڑاور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی معمولی کمی رکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی مہنگی ہوگئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں