پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ ملتان میں ہوں گے

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیسٹ میچ ملتان میں شیڈول

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں میں 2 ٹیسٹ میچ ملتان میں ہوں گے
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے دبئی پہنچ گئی ، پیر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم دبئی میں ریکوری اسٹاپ کرے گی ۔
جس کے بعد وہ پاکستان کے لئے روانہ ہو گی اور چھ جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان شاہینز کے خلاف ویسٹ انڈ یز کی ٹیم دس جنوری کو تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری اور دوسرا ٹیسٹ پچیس جنوری سے ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں