“پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے 4 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان، فوری اقدامات ضروری”

“پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے، 2030 تک 348 ارب ڈالر درکار”

موسمیاتی تبدیلیاں‘ پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالرکا نقصان
پلاننگ کمیشن کی دستاویزکے مطابق پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبرپرآ چکا ہے۔
پلاننگ کمیشن دستاویزمیں کہا گیا موسمیاتی تبدیلیوں پرکنٹرول نہ کیا تو2080 تک درجہ حرارت میں 4 ڈگری مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زیرزمین اورپانی کے ذخائرمیں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
دستاویزکے مطابق 2030 تک پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
، موسمیاتی تبدیلی فنانسنگ کیلئے پانڈا بانڈزاورگرین بانڈزکا اجرا نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹیجی میں شامل ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
نیشنل کلین ائیر پالیسی کے تحت ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی دھوئیں کو 81 فیصد کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں