“پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے” – علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں

پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کررہے ہیں،علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق وطن واپس پہنچ چکے، مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات تاخیر سے ہونے کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے بانی پی ٹی کے ساتھ انفرادی طور پر ملاقاتیں کرائی جارہی ہی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر ادارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوجائے۔
، اس نظام نے اتنا خوف ڈالا ہوا ہے کہ کام نہیں کر پارہے۔
ابھی کام شروع نہیں کیا ہوتا کہ خوف طاری ہوتا ہے کہ پکڑ لیے جائیں گے۔
کرپشن پر قابو پانے والے ادارے اگر کرپشن پر قابو نہیں پا سکتے تو تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں