پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار

پاک بحریہ امن مشق 2025: نویں مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی

راولپنڈی(بیٹھک رپورٹ) پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار نویں بین الاقوامی امن مشق؛ 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی امن 2025 کی سب سے خاص بات؛ نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا ہونا ہے۔
امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گیمشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے امن مشق 2025 میں؛ دنیا بھر سے کم و بیش 60 ممالک؛ اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے 4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے؛ یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہو گی ۔
امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے اور یہ ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی ۔
امن مشق کے دوران پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گےسمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گیں امن مشق کا اختتام؛ 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلی ترین غیر ملکی اور ملکی شخصیات کریں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں