پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند کر دیے گئے
پنجاب میں دُھند کا راج برقرار، متعدد موٹر وے سیکشنز بند
پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید دُھند کا راج برقرار ہے۔
حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ دھند کے باعث متعدد موٹروے سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
، اس لیے روڈ یوزرز کو دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں