“پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سزائیں”

“پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی، 2024 کا ترمیمی ایکٹ منظور”

پنجاب،پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد،خلاف ورزی پر سزائیں
: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائدکی دی گئی ہے، خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا، پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظورکر لیا گیا۔
، پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی ۔
پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا ۔
، پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کیلئے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا ۔
پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی ،۔
پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
،پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں