پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہائی اسپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی)، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 جنوری کے حتمی تخمینے کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا۔
مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ تخمینہ عالمی منڈی میں تیزی کے رجحان پر لگایا گیا ہے۔
، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں گزشتہ 15 روز میں 2 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں