پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی قیادت سے مشاورت جاری”: “رانا ثنااللہ
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا، رانا ثنااللہ
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر حکومتی پارٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جواب تحریری طور پر دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات کے ایک ایک ورڈ پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بارے میں امریکہ کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بہت ہی مثبت باتیں کی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں