چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی: وزیراعظم

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی امید، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا امید ہے آج شرح سود میں مزید کمی ہو گی۔
، بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔
ان کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔
، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں۔
، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے، ملکی برامدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے، پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں