حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
جنہیں فروغ دین کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ۔
شہباز شریف کو اجلاس میں سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں