چیف ایڈیٹر بیٹھک پر جھوٹا ،بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے: صحافی حلقے

ملتان ایئرپورٹ سمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب: تین کروڑ کے موبائل فونز برآمد

تونسہ شریف (نامہ نگار)تونسہ شریف چیف ایڈیٹر بیٹھیک پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کا اندراج ازادی صحافت پر حملہ ,انتظامیہ کی مجرمانہ حرکت ہے تونسہ شریف کی صحافتی برادری اس امر پر خاموش نہی رہ سکتی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور جھوٹے بنیاد مقدمہ کو خارج کرے اور اس امر کی کوشش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاۓ بصورت دیگر حق وسچ کا علم بلند کرنے والے ازاز صحافت داعی عبدالستار بلوچ کو کسی صورت تنہا نہی چھوڑیں گے پارلیمنٹ ہاوس تک کا سفر کرنا پڑا تو کریں گے۔
سینئر صحافی حماداصغرگاڈی کے گروپ اور قاری عبدالرشید تونسوی نے روزنامہ بیٹھک کے چیف ایڈیٹر پر ہونے والے مقدمہ کو بوگس قرار دیتے ہوۓ مزید کہا کہ وزیر قانون کو اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے کہ قانون کا کس طرح حشر نشر کیا جارہا ہے اور انتظامیہ کس طرح قانون کو توڑ موڑ کر اپنی مقاصد حاصل کرنے کےلیے صحافیوں کو زیر لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر داخلہ محسن نقوی سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوۓ مقدمہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں