چیف ایڈیٹر ”بیٹھک کیخلاف جھوٹے پرچے کے ایک مرکزی کردار ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف کو او ایس ڈی بنا دیا

“ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف کی برطرفی: پی ایچ اے میں کرپشن کے الزامات”

ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف ایڈیٹر روزنامہ بیٹھک عبدالستار بلوچ کے خلاف جھوٹے پرچے کے اندراج کے ایک مرکزی کردار اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایچ اے کے تفریحی اور کمرشل املاک کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر نیلام کرنے، سرکاری پراپرٹیز پر پبلسٹی بورڈ لگوانے سمیت دیگر سنگین بے ضابطگیوں کے مرتکب ڈائیریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر آصف رؤف کو حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کمشنر آفس ملتان ملک کریم بخش کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان کا اضافی چارج تفویض کردیاگیاہے۔ ملک کریم بخش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان بھی تعینات رہے ہیں۔و
اضح رہے کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور اربوں روپے کی سرکاری زمین کو ایک پرائیویٹ شخص کے نام کرنے والے آصف رئوف کی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی رونامہ بیٹھک کی جانب سے خبروں کی اشاعت کے دوران تسلسل سے کی گئی جس پر اس نے ملتان پولیس اور نوازے جانے والے ماضی میں گیس اور ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملتان کے معروف صنعتکار ذوالفقار انجم کو استعمال کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر روزنامہ بیٹھک عبدالستار بلوچ پر تھانہ شاہ شمس میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بھی درج کرایاروزنامہ بیٹھک نے پرچے کے اندراج کے باوجود صحافتی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر حال میں ملکی، قومی اور عوامی مفاد میں اپنی تحقیقاتی صحافت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف ایڈیٹر روزنامہ بیٹھک کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کے مرکزی کردار آصف نے پی ایچ اے کی املاک کو کمرشل بنیادوں پر ماضی میں ٹیکس اور گیس چوری کے الزامات کا سامنا کرنے والے معروف صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم کو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف کرتے ہوئے بیوٹیفیکیشںن کے عوض غیر قانونی طور پر معروف پل موج دریا تشہیری مقصد کے لئے دینے اور اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب کو دھوکے میں رکھ کر ان سے افتتاح کروانے کا الزام ثابت ہونے اور اس کے بدلے میں مفاد لینے جیسے معاملات ثابت ہونے پر کھڈے لائن لگا دیا گیاانہوں نے بتایا کہ بطور ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف نے گول باغ گلگشت سمیت مختلف دوکانوں اور دوسری کمرشل املاک کو بھی غیر قانونی طریقے سے ایسے افراد کو دیں جو آصف رؤف کا مختلف معاملات میں ساتھ دیتے اور سرپرستی کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے کی برطرفی کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے میں موجود اس کے مخصوص گروہ جس میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کے قائمقام عہدے حاصل کرنے والا ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اسامہ تنویر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک تنویر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی ودیگر شامل ہیں کیخلاف بھی تحقیقات کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حافظ اسامہ تنویر کی تعیناتی پر بھی سوال اٹھایا جا چکا ہے کیونکہ وہ پی ایچ اے میں میرٹ اور تعیناتی کے مراحل سے گزرے بغیر داخل ہوا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ اسامہ تنویر کے والد تنویر الہیٰ بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں تعینات رہے اور ان کے بیوروکریسی سے تعلقات کی بنیاد پر حافظ اسامہ تنویر پی ایچ اے میں بھرتی ہوئے۔
روزنامہ بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام ڈائریکٹر مارکیٹنگ و ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اسامہ تنویر نے مؤقف اختیا ر کیا کہ ڈی جی پی ایچ اے کو حکومت پنجاب نے او ایس ڈی بنایا ہے میرا ان کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پی ایچ اے ملتان کے حکام اور ملازمین پر گزشتہ چند سال میں تشہیری ٹیکس،کمرشل املاک اور پارکوں میں تعمیرومرمت کے نام پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے اور اینٹی کرپشن میں بھی ان کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں مگر بعد ازاں سارے معاملات دبا دئیے گئے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں