چیف جسٹس سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تبادلہ خیال

وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر گفتگو

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔
وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کےچیمبرمیں ہوئی ۔
ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کےلیےکل جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے ہمیشہ اجلاس ہوتاہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا کل اجلاس ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں