چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم ملتان پہنچ گئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ملتان دورہ – اہم تفصیلات

ملتان ( نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم گزشتہ شام ملتان پہنچ گئی۔ جسٹس کالونی میں چیف جسٹس کا استقبال ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز نے کیا انہیں گلدستہ پیش کیا گیا سینئر جج جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس انوار الحق پنوں نے استقبال کیا۔
اس موقعہ پر سینیر ایڈیشنل رجسٹرار عابد رضوان عابد ، پروٹوکول آفیسر شاہد اقبال لک، کئرٹیکر جہانزیب صابر بھی موجودتھے۔چیف جسٹس 25 جنوری تک ملتان میں قیام کریں گی۔آج ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گی بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کرینگی اور ہائیکورٹ ملتان بار میں منعقدہ لاء کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
اس کانفرنس کےمہمان خصوصی آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ہونگےچیف جسٹس ملتان میں زیر تکمیل مختلف پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گی اور 25 جنوری کو واپس لاہور روانہ ہو جائیں گی چیف جسٹس کے ملتان دورہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں