چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے کوئی شکوہ نہیں:جسٹس منصور علی

جسٹس منصور علی شاہ کا حلف برداری تقریب میں اہم خطاب

سٹی کورٹ میں جاری تقریب سے جسٹس منصور علی شاہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اس وقت سینئر جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں،۔
مجھے کوئی شکوہ نہیں کسی سے کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھے ہیں ان کیلئےدعاگو ہوں۔
، میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ ہوں،یہ حلف برداری صرف الفاظ نہیں ہیں۔
بلکہ یہ عہد ہے کہ ہم اس پر عمل بھی کریں گے،یہ حلف ہمیں سکھاتا ہے کہ مشکل وقت میں کیا کرنا ہے کس کا ساتھ دینا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس حلف کو توڑتے ہیں تو پھر سب کچھ غلط ہو جائے گا۔
یہ حلف ایسے ہی ہے کہ جیسے آپ پانی کو ہاتھ میں لے کر کھڑے ہیں،اگر ہاتھ کھول دئیے جائیں تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں