“ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ، 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی”

“لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ، تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ جاری”

ڈپٹی کمشنر اور سرکاری ٹیم پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی
لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سرکاری مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے بات چیت کررہی تھی۔
کہ 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کےتحت دوائیں اور کھانے پینے کا سامان ، سبزیاں اور پھل سمیت دیگر اشیا سے لدے 75 ٹرکوں کا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا۔
تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق کرم میں افسوس ناک واقعہ ہفتے کی صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔
، سامان سے لدے ٹرک پہنچنے سے قبل تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
، حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں