کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے

کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح سعودی عرب میں: تفصیلات سامنے آئیں

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
شوبز سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اور اداکار سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
شوبز میڈیا پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اور سعودی عرب کے کس شہر اور مقام پر ہوگا؟

تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر نکاح کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں