کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب دھماکا: 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی

تربت میں کراچی سے جانے والی بس کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک، 32 زخمی

کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی
بلوچستان کے ضلع تربت میں بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز تربت کے علاقہ نیو بہمن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔
جہاں مسافر بس کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایس ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بس میں سیکیورٹی اہلکار سوار تھے۔
اور ایس پی کیچ کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں