کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ: مشعال ملک نے عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھایا
حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 1947سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردیں ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا جو وعد ے کشمیریوں سے حق خودارادیت کیلئے کیے گئے تھے۔
،کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے ، ۔
کیا کشمیری صرف اس لیے پید ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کو دفناتے رہیں۔
، کیا ہم جیلوں میں ہی پڑ ے رہیں؟کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے ۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کیا اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔
تاریخ کھبی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی ۔
تاریخ معاف نہیں کرے گی کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں