“سمگلرز کو سہولت کاری فراہم کرنے والے افسر احمد ظہیر کی تعیناتی: کسٹمز حکام کے خلاف الزامات”
ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ائیرپورٹس لاہور طیبہ کیانی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سمگلنگ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو ناکام بنانے پر تل گئی، مبینہ طور پر بطور اسسٹنٹ کلکٹر سمگلرز کو سہولت کاری فراہم کرنے والے افسر کو ڈپٹی کلکٹر ائیرپورٹس ملتان تعینات کر دیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق طیبہ کیانی کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر ملتان ائیرپورٹس تعینات ہونے والیے احمد ظہیر، جب اسسٹنٹ کلکٹر تعینات تھے تو سگملرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں ان کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کا اندراج کیا تھا انہوں نے بتایا کہ احمد ظہیر کے علاوہ کسٹمز کے جن دیگر ملازمین کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا۔
ان میں سپریٹنڈنٹ منصور، انسپکٹر فرحان اور انسپکٹر عائشہ شامل تھی جبکہ ایک کلیرنگ ایجنٹ نعیم انور بھی ملزمان میں شامل تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمت پورہ، بھائی والا، فیصل آباد کے ایک رہائشی زاہد علی نے احمد ظہیر سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے ممنوعہ اشیا جن میں کچھ جان بچانے والی ادویات اور میڈیکل آلات بھی شامل تھے کی ایک کھیپ سنگاپور سے منگوائی۔انہوں نے بتایا کہ احمد ظہیر کی سربراہی میں کسٹمز کی ٹیم نے اس کنسائنمنٹ نمبر 9479653 کو کلیر کر دیا تھا جس کی وجہ سے صرف اس ایک معاملے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی کسٹمز حکام نے احمد ظہیر اور دیگر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی اے میں مقدمے کا اندراج ہوا تھا ۔
مگر بعدازاں معاملہ دبا دیا گیا اور اب احمد ظہیر کو ڈپٹی کلکٹر ائیرپورٹس ملتان لگا دیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ احمد ظہیر جیسے افسروں کو ملتان ائیرپورٹ کا چارج دیکر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی سگلمنگ کے خلاف کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹمز کے اعلی افسران کی معاونت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک طرف اون پے سکیل پر تعینات ایک جونئیر افسر فرخ شریف گجر کو نہ صرف کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسمز انفورسمنٹ ملتان تعینات کیا گیا بلکہ اسے کلکٹریٹ آف کسٹمز انڈس اور کلکٹریٹ آف کسٹمز سرگودھا کا چارج بھی سونپ دیا گیا ہے جہاں سمگلرز کو بھرپور سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے اور اب ایک ایسے افسر کو ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے جس کا ماضی سمگلرز کی سہولت کاری کے الزامات سے لبریز ہے۔شہری اور تجارتی حلقوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں