ہسپانوی شکاری کا چترال میں دوسرا کشمیر مارخور شکار، شکار کا پرمٹ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں حاصل

ہسپانوی شکاری کا مارخور شکار، چترال میں 160 میٹر کے فاصلے سے شکار کرنے کی کامیابی

ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کا دوسرا مارخور شکار کر لیا
ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے چترال میں سیزن کا دوسرا کشمیر مارخور شکار کر لیا۔
کرسٹین ابیلو نے یہ شکار چترال کے گہریت گول کنزروینسی میں کیا۔
ڈی ایف او نے بتایا کہ ہسپانوی شکاری نے گہریت گول پہنچنے کے پانچ منٹ کے اندر ہی 160 میٹر کے فاصلے سے کشمیر مارخور کا شکار کیا۔
اس سے آپ اس کنزروینسی میں مارخور کی آبادی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔
ہسپانوی شکاری نے شکار کا پرمٹ ’فیصل ایاز عارف‘ نامی کمپنی کے ذریعے کھلی بولی میں حصہ لے کر حاصل کیا تھا۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق کرسٹین ابیلو نے شکار کا پرمٹ گذشتہ سال اکتوبر میں اوپن آکشن میں ایک لاکھ 91 ہزار ڈالر میں جیتا تھا۔
، تاہم ٹیکس ملا کر یہ پرمٹ شکاری کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالر کا پڑ گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں