ہم سوشل میڈیا بلاک کر سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی اے

سوشل میڈیا بلاک یا کھولنے کا فیصلہ پی ٹی اے کے ہاتھ میں ہے: چیئرمین کا انکشاف

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت حکومت ہدایت کرتی ہے تو پلیٹ فارم بند کرتے ہیں۔
ہم سوشل میڈیا بلاک کر سکتے ہیں یا کھول سکتے ہیں، درمیان کا راستہ نہیں۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا سید امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
، اُمید ہے جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت کا بہتر نتیجہ نکلے گا۔
، بل کمیٹی سے پاس ہو گا تو پارلیمنٹ میں جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پہلے ٹیلی فون کی جاسوسی کی جاتی تھی، اب شہریوں کی سرویلنس جاری ہے۔
، حکومت کی جانب سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
، وی پی این رجسٹریشن کے معاملے میں حکومت کی نیت خراب ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں