کابینہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے پر غور کیا
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے کی تجویز
یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں وزیراعظم کے عوام کو رمضان پیکیج دینے کے حوالے سے صوبوں سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
رانا تنویر حسین کی زیر قیادت یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے آپشنز زیر بحث آئے۔
، گزشتہ 2 سے 3 سال کی باقی ماندہ آڈٹ مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔
شرکا نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں