“یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء کی قلت برقرار، شہریوں کو گراں فروشی کا سامنا”

“لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی کمی، غریب طبقہ مایوس”

یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت برقرار
خان شہزاد,باسم سلطان: شہر لاہور کے 100 کے قریب یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے ضروریہ جیسے چینی، گھی، آئل اور آٹے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
غریب طبقہ بھی سٹورز سے مایوس ہو کر اشیاء خریدتا چھوڑ چکا ہے۔
خریدو فروخت نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی سٹوروں کی سیلز میں کمی واقع ہوئی ہے اور کروڑوں روپے کی سیل والے یہ سٹور اب چند لاکھ تک محدود ہوگئے ہیں۔
ملازمین کے مطابق اگر آٹے، چینی اور گھی کی سپلائی نہ آئی تو احتجاج کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا رخ کریں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو بھی اپنی ملازمت کے حوالے سے خطرات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب شہر میں گراں فروشی کا بازار گرم ہے۔
جبکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں