“مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پی ٹی آئی نے مزید وقت مانگ لیا”

“مذاکرات کا دوسرا دور: پی ٹی آئی کی جانب سے وقت کی مزید درخواست”

مذاکرات کا دوسرا دور ختم،دو تحریری مطالبات کے بعد پی ٹی آئی نے مزید وقت مانگ لیا
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا۔
تحریک انصاف نے اپنے دو مطالبات باضابطہ پیش کئے9 مئی اور 29 نومبرکےواقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات شامل ہیں۔
اسلام آباد میں حکومت اوراپوزیشن جماعت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اجلاس میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان، اعجاز الحق، اور خالد حسین مگسی بھی موجود ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں