پنجاب حکومت نے وی سی نشتر کی حمایت میں مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرنے کی ہدایت دے دی
ملتان ( راؤ نعمان علی) وی سی نشتر کی حمایت میں مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو استعفوں کو منظور کرنے کا کہہ دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان کی فیکلٹی کے جن 31 ڈاکٹرز نے وی سی نشتر کی حمایت میں استعفے دینے کے لئے دباؤ ڈالا ہے جلد ہی محکمہ پیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے ان تمام ڈاکٹرز سے رابطے کئے جانے کا امکان ہے۔
جس میں تمام ڈاکٹرز سے ان کے مکمل کوائف بھی مانگے جائیں گے تا کہ کوائف کے حصول کے بعد ان کے استعفوں کو قبول کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وی سی نشتر سمیت دیگر ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ اور ان کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کی منسوخی کے عمل کے بعد دوسرے مرحلے میں ڈائلسز یونٹ میں ہونے والی ریکارڈ ٹیمپرنگ کی انکوائری کو بھی باضابطہ طور پر شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے زرائع کا یہ کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس بات پر شدیدپر ہم ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی غفلت کے نتیجے میں ڈائلسز کروانے والے مریض ایچ آئی وی ایڈز جیسے مرض کا شکار ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے وہ سماجی طور پر سخت پریشانی کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔
کہ وہ اب معاشرے میں کس کس کو بتا ئیں گے کہ وہ نشتر میں اپنے ڈائلسز کروانے گئے تھے تو وہاں سے وہ ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہ آنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس معاملے کی ٹیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وی سی نشتر ایم ایس نشتر سمیت دیگر ڈاکٹرز کوذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلی بار نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا تھا اور ٹیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی کیا تھا اور میٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان تمام ذمہ داروں کو معطل کرنے اور وی سی نشتر کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ استعفوں کیصورت میں نشتر ہسپتال میں سینٹر فیکٹی کی کی کو پورا کرنے کے لئے بھی جلد ہی سفارشات بھی تیار کئے جانے کا امکان ہے اور جو جو ڈاکٹرز بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کی خواہشوں کی بھی سو فیصد تکمیل کی جائے گی اس حوالے سے محکمہ پیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اندر خانہ اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں تاکہ نشتر ہسپتال میں آنے والے کسی بھی مریض کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں