9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان: آئی ایس پی آر

9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی: انسانی بنیادوں پر فیصلہ

9مئی کے19مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 9مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا گیاہے۔
سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ۔
مجموعی طورپر67مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں،48پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئےکورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔
19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔
دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا، 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں