“سینیٹ کمیٹی میں انکشاف: 30 ہزار طلبہ ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر”
30 ہزار طلبہ ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ‘ قائمہ کمیٹی میں انکشاف
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےتعلیم و تربیت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 30 ہزار طلبہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت نے قومی کانفرنس برائے تعلیم بلانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزرائے تعلیم کو بھی بلایا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہو ا کہ ملک بھر کے 30 ہزار طلبہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ہیں۔
اجلاس کے دوران طلبہ یونینز پر پابندی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلے پر عمل در آمد کروائے، ۔
سینیٹر مسرور سیال نے کہا کہ پہلے اسکول لیڈرز ہوتے تھے۔
، ایک نئی نسل نچلی سطح سے سیاست میں آرہی تھی۔
ہم فیصلہ کریں کہ طلبہ یونین پر پابندی ختم کی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں