“پنجاب پولیس نے 2024 میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کیے”

“پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن: 2024 میں 137,000 اشتہاری مجرم گرفتار”

2024 میںایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار
پنجاب میں گزشتہ برس ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سنگین جرائم میں ملوث ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ممالک مفرور 104 خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں سال بھی اشتہاری مجرموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 2024ء میں اے کیٹیگری کے 26 ہزار سے زائد، بی کیٹیگری کے ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح 66 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے جب کہ اے کیٹیگری کے 6907، بی کیٹیگری کے 59373 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں