مذاکراتی کمیٹی کا ماحول بہتر ہے: راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا ماحول سازگار، میثاق جمہوریت ضروری ہے”:”راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اس وقت مذاکراتی کمیٹی کا ماحول بہتر ہے۔
وقت آنے پر آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے باضابطہ طورپر اپنے مطالبات نہیں پیش کیے۔
انہوں نے کارکنان کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے مطالبات اٹھائے ہیں۔
پی ٹی آئی کے دوستوں نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
ایک اور میثاق جمہوریت ہونے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کو اس وقت میثاق کی تو ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں