دعا ہے مذاکرات کامیاب ہوں،گورنر خیبر پختونخواہ

“فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دعا: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کامیاب ہوں”

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور ان کو اپنے پاس بلایا۔
، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونے چاہئیں،۔
پی ٹی آئی والے یوٹرن کے عادی ہیں، مجھے خدشات بہت ہیں۔
لیکن ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ڈائیلاگ سبوتاژ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، آج حکومت مذاکرات کر رہی ہے خوش آئند بات ہے۔
اگر ڈائیلاگ کا مقصد این آر او ہے تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
این آر او کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونی ہے یا ضمانت، ۔
حکومت نے این آر او کا فیصلہ نہیں کرنا، یہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں