“صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالات: ٹخنے میں فریکچر”

“صائم ایوب کو ٹخنے میں فریکچر، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت اب فٹنس پر منحصر”

صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔
اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے صائم ایوب کو کم از کم ڈیڑھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
اور آئندہ ماہ کی 19 تاریخ سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں ان کی شرکت اب فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں