“لوئر کرم میں فائرنگ: علی امین گنڈاپور نے حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا”
حالات خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی:علی امین
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے۔
جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف اور پولیس کے اہلکاروں اور راہ گیروں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
، یہ واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں