“پاکستان انٹرنیٹ کی بندش سے معاشی نقصانات میں سرفہرست، 1.62 ارب ڈالر کا نقصان”

“انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان، عالمی رپورٹ”

انٹرنیٹ کی بندش ‘معاشی نقصانات میں پاکستان سرفہرست
پاکستان گزشتہ سال انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی خرابیوں اور بندش کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست رہا۔
پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے مجموعی مالیاتی اثرات کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست رہا۔
یہ سوڈان اور میانمار جیسے ممالک میں ہونے والے مالی نقصانات سے بھی زیادہ ہے، جو خانہ جنگی کا شکار ہیں۔
وی پی این کا جائزہ لینے والی آزاد ویب سائٹ Top10VPN.com کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل 88 ہزار 788 گھنٹے جاری رہا،۔
جس سے مجموعی طور پر 7.69 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں